• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او کے ممکنہ سربراہ کیلئے سابق پاکستانی وزیر کا نام بھی شامل

Possible Head Of Who Includes Name Of Pakistani Ex Minister
عالمی ادارہ صحت کےنئے سربراہ کے لیے چھ نام سامنے آگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان 6امیدواروں میں پاکستان کی سابق وزیر صحت ثانیہ نشتر کا نام بھی شامل ہے۔

خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایتھوپیا، فرانس، اٹلی، ہنگری اور برطانیہ کے امیدوار شامل ہیں، ادارہ تین شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے نام اگلے سالانہ اجلاس میں پیش کرے گا۔

خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مئی 2017ء کےسالانہ اجلاس میں ادارے کے نئےسربراہ کانام فائنل ہوگا، عالمی ادارہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چین جون2017 ء میں عہدہ چھوڑیں گی۔
تازہ ترین