• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم ’فِسٹ فائٹ‘کاپہلاٹریلر جاری

Comedy Film First Fight Trailer Released
نامور ہالی ووڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’فِسٹ فائٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھوم رہی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں۔

تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے، جس میں اُسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شان لیوی اور میکس گرین فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں آئس کیوب کے علاوہ چارلی ڈے ، ٹریسی مورگن ، جیلیان بیل ، کرسٹینا ہینڈرک اور کومائیل نینجی شامل ہیں۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم آئندہ سال 17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین