• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 146واں نمبر

Pakistan Ranked 146 Number In Healthy Countries
اقوامِ متحدہ نے دنیا کے صحت مند ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق آئس لینڈ صحت مند ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

ایس ڈی جی کے اعداد شمار کے مطابق188ممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈ پہلے، سنگا پور دوسرے، سوئیڈن تیسرے ، یورپی ملک اینڈورا چوتھے جبکہ برطانیہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

اس لسٹ میں پاکستان میں شعبۂ صحت کی حالت انتہائی خراب نکلی جس نے 188ممالک میں146ویں پوزیشن حاصل کی۔

فہرست کےمطابق امریکا28ویں نمبرپر ،روس 119، بھارت 143،افغانستان 180،جنوبی سوڈان 186،صومالیہ 187 اور وسط افریقی ری پبلک 188ویں نمبر کے ساتھ صحت کے حوالے سے بدترین سطح پر موجود ہے ۔
تازہ ترین