• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے والے راج ٹھاکرے کیلئے آئینہ

Raj Thakeckray Threatening Pakistani Artists
پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے والے راج ٹھاکرے کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عزمی نےراج ٹھاکرے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چھوڑو نکسل باغیوں سے ہی مقابلے کیلئے اپنے کارکن بھیج دو۔

ابو عزمی نے نفرت کی زبا ن بولنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھول جاو، نکسل باغی مہاراشٹر میں بھارتی پولیس پر حملہ کرتے ہیں ،انھیں بچانے کے لیے ہی اپنے کارکن بھیج دو ۔

پاکستانی فنکاروں کو الٹی میٹم دینے والے راج ٹھاکرے کو سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ابو عزمی نے کُھلا چیلنج دے دیااور آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ویزا لے کر بھارت آنے والوں کو دھمکانے کے بجائے ہمت دکھائیں اور اپنے کارکنوں کو پاکستان حملہ کرنے کے لئے بھیجیں ۔

ابو عزمی نے کہا کہ پاکستان پر غصہ نکالنے والے پہلے بھارتی فورسز کو نکسل باغیوں سے بچائیں ، باغی بھارتی پولیس پر روز حملہ کرتے ہیں ،راج ٹھاکرے میں اتنی ہی طاقت ہے تو اپنے کارکنوں سے کہیں کہ وہ پولیس کو نکسلوںسے بچائیں ۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ راج ٹھاکرےصرف مہاراشٹر کے رہنما ہیں، پاکستان کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔
تازہ ترین