کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہراکا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں ملے،شہر میں مسائل کا انبار ہے،سول سوسائٹی تین تلوار پراحتجاج کرے گی، یہ احتجاج شہر کی ترقی کے لیے ہوگا۔
ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی، اس موقع پر انہوں نے مزار پر سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میئروسیم اخترکی فیملی تین تلوار پر ہونے والے سول سوسائٹی کے احتجاج کا حصہ ہوگی، میئرکی فیملی کو ایم کیو ایم سے کوئی شکوہ نہیں۔