• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اٹھانے پر حریت رہنماؤں کا وزیراعظم کا خیر مقدم

Hurriyat Leaders Appreciate Nawaz Sharif For Raising Kashmir Issue
اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پرحریت رہنماؤں نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا ہے، سید علی گیلانی اور میرواعظ نے نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے دلیری سے کشمیر کا مسئلہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا اور ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کے خیر خواہ ہیں ۔

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائے جانے پر حریت رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

حریت رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقيقات کا مطالبہ حقیقت پسندانہ ہے۔

سید علی شاہ گیلانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بڑی دلیری سے کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا اور ایسا کرکے انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے دوست اور خیر خواہ ہیں۔

میر واعظ کے حریت کانفرنس گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے سیاسی حقوق کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر ان کے ممنون ہیں۔

خواتین کی تنظیم دختران ملت کی قائد آسیہ اندرابی نےجنرل اسمبلی میں نوازشریف کی تقریر کو جرأت مندانہ اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔

حریت رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کرتی ہے۔
تازہ ترین