• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:شہید نوجوان کی پاکستانی پرچم میں تدفین

Held Kashmir Martyred Man Buried In Pakistani Flag
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مصائب کم نہ ہوسکے، آج بھی بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے، شہید کشمیری نوجوان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ پر سپرد خاک کردیا گیا۔

بھارتی فورسز کی رکاوٹوں کے باوجود بارہ مولا میں ہزاروں افراد شہید کشمیری نوجوان کی تدفین میں شریک ہوئے ، اس موقع پر بھارت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے شہر باندی پورہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ میں شہید ہونے والے 22 سالہ کشمیری نوجوان وسیم احمد لون کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،نوجوان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنا یا گیا۔

کشمیری نوجوان کو گزشتہ روز بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، نماز جنازہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے انتظامیہ نے شہر میں موبائل فون سروس بھی بند کردی تھی ۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں 29 ستمبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین