• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Yemen Four Terrorists Of Al Qaeda Killed In Drone Attack
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ڈرون حملے میں دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

صنعا کے مشرقی علاقے میں رات گئے یہ کارروائی کی گئی، امریکی ڈرون حملے میں مقامی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے ڈرون حملے میں مرنے والے مقامی کمانڈر کا نام ابو خالد السنانی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف دو دنوں کے دوران امریکا کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
تازہ ترین