• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنیپ چیٹ کا اپنے پہلے گیجٹ ’اسپیکٹیکلز‘کا اعلان

Snapchat Introduces Video Glasses
اسنیپ چیٹ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہےکہ میسیجنگ کے لیے معروف ایپ نے اپنے پہلے گیجٹ ’اسپیکٹیکلز‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپیکٹیکلز کیمرے سے لیس ایک ایسا چشمہ ہے جس سے دس سیکنڈ تک ویڈیو ریکارڈ کی جا سکے گی، اس کی قیمت 13ہزار روپے سے زائدہو گی اور یہ اس سال کے آخر میں بازار میں آنے کی توقع ہے۔

اس سے پہلے گوگل کا اسمارٹ گلاس نامی گیجٹ اپنی قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبول نہیں ہو سکا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے اسپیکٹیکلز کی مقبولیت کے زیادہ امکانات ہیں۔
تازہ ترین