• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Clownss Fair In China
شنگھائی میں سالانہ سیاحتی میلا جاری ہے ۔دنیا بھر سے مسخروں کی آمد،مزاحیہ پرفارمنس نے سیکڑوں افراد کو محظوظ کررہے ہیں۔

چین کے شہر شنگھائی میں رنگا رنگ سالانہ سیاحتی میلے میں فرانس، جرمنی اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آئے 50مسخروں نے پرفارمنس پیش کی ۔

مزاحیہ پرفارمنس سے وہاں موجود سیکڑوں افراد خوب محظوظ ہوئے۔ میلے میں مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاح حصہ لے رہے ہیں۔

رنگوں سے بھرا یہ میلا 6اکتوبر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین