چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گیس پریشر کم ہونےکی وجہ سے کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں،گیس پریشر بحال کیا جائے۔
چیئرمین سندھ زون کے مطابق ہفتے میں 3روز سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جانے کے باوجود گیس پریشر نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے شہر کے کئی سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے ہیں۔ صورتحال کی وجہ سے عوام کو سخت پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی انتظامیہ گیس پریشر بحال کرے۔