• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Slogans Against India In Occupied Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف نعروں کا سلسلہ جاری ہے،قابض بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں بھی کرفیو لگا دیا ہے ،کرفیو 3 کشمیریوں کی گرفتاری پر احتجاج روکنے کیلئے لگایا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق گرفتار کشمیریوں میں مقامی حریت رہنما، امام مسجد اور رکن مجلس شوری شامل ہیں۔گرفتار افراد پر بھارت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں 79 ویں روزبھی کشیدگی برقرار ہے، متعدد علاقوں میں کرفیو جبکہ مقبوضہ وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔

ادھرمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہنا ہے کہ برہان وانی کے ماورائےعدالت قتل کے بعد ریاستی تشدد میں نیاموڑ آیا، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پوراکرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین سمیت 100سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے،بلا امتیاز فائرنگ اور پیلٹ گن سے150 نوجوان بینائی سے محروم ہوچکےہیں، دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرانے میں کردارادا کرے ۔
تازہ ترین