• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اُڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں،عبدالباسط

Pakistan Has No Connection With The Incident Uri Abdul Basit
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ ہیں لیکن ہم جنگ کا نہیں سوچ رہے، پاکستان کا اُڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں،کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دلی پٹھان کوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر قبل ازوقت نتیجہ اخذ نہ کرے، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے ۔

عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے ،پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتاہے تاہمکشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں،کشمیر پر بات چیت میں مقامی کشمیریوں کو شامل کرنا ہوگا۔

پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتاہے، کہ حالات کشیدہ ہیں لیکن لیکن ہم جنگ کا نہیں سوچ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام اورہم آہنگی برقرار رکھی جانی چاہیے۔
تازہ ترین