• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع

Pakistan Karate Team Expected To Return From India
ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔

دہلی میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 سونے ،9 چاندی اور 8کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے باز محمد ، نصیر احمد اور کلثوم نے گولڈ میڈلز جیتے ۔ پاکستان کے دو ریفریز نے ایشین ریفریز کورس بھی پاس کیا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزے کم جاری کیے گئے تھے اس لیے توقعات سے کم میڈلز حاصل کر سکے ۔ پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔
تازہ ترین