• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Country Is One On A Foreign Affairsimran Khan
عمران خان نے کہا ہے کہ مودی ایک طرف تجارت کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کو اکیلا کرنا چاہتے ہیں ، خارجہ امور پر سارا ملک ایک ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بدقسمتی سے مودی نے جو راستہ اپنایا وہ ٹھیک نہیں ہے، وہ پاکستان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں ادارے کمزور ہوچکے ہیں ، کرپٹ وزیراعظم اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں کو کمزور کرتا ہے ، جب ادارے تباہ ہوں گے تو کرپشن کیسے ختم ہو گی۔ بلاول بھٹو سے لے کر تمام سیاست دانوں کو ملک بچانے کے لئے آگے آنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سیاسی تحریکیں کراچی سے اٹھی ہیں ، ڈر کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ڈھانچا نہیں تھا اور ہم اب ایک مضبوط پارٹی بن کر سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین