• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں احتجاج کی قدرنہیں، خورشید شاہ

Protest Has No Value In Pakistan Khursheed
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج کی قدر نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کا اثر ہوتا ہے۔

آئی بی اے سکھر میں او جی ڈی سی ایل نیشنل ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے جسے ہر شخص نظر انداز کر رہا ہے۔عمران خان کے دھرنے سے کچھ نہیں ہوگا وہ میدان میں بیٹھیں رہیں گے اورنواز شریف ہیلی کاپٹر سے اترتے رہیں گے۔ترقی یافتہ ممالک میں مظاہرین حکومت کو سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم ہوجائے تو غربت کا باآسانی خاتمہ ہو سکتا ہے۔پاناما ،بہاماس یا وکی لیکس کو کوئی حقیقت میں تبدیل کرنےکیلئے تیار نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کو خط لکھوں گا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ چار دن کی چاندنی ہو،او جی ڈی سی ایل کی طرح دیگر اداروں کو بھی طلبا کی تعلیم کے حوالے سے آگے آنا چاہیے۔
تازہ ترین