• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : پی آئی بی ، کینٹ ، رضویہ میں سرچ آپریشن28 افراد زیر حراست

Karachi Operation Pib Colony Cant Station And Rizvia Society Search Operation 28 Suspected Arrest
کراچی کے علاقوں پی آئی بی کالونی اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس کاسرچ آپریشن۔23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔رضویہ سوسائٹی ا ور گلبہار سے بھی 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔

کراچی میں پولیس ایکشن تیز ہو گیااور مختلف علاقوں سے 28 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں قائم ہاٹلوں میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ تلاشی کے دوران 11 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔

دوسری جانب رضویہ سوسائٹی سے 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے جبکہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر وارادتوں میں ضلع دادو کی پولیس کو مطلوب تھے۔
تازہ ترین