• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور نے ڈیرہ غازی خان رائزنگ اسٹار کو شکست دیدی

Bahawalpur Beat Dera Gazi Khan Rising Star
لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہاولپور رائزنگ اسٹارز نے ڈیرہ غازی خان رائزنگ اسٹارز کے خلاف چھ وکٹ سے فتح حاصل کر لی ۔

قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرہ غازی خان رائزنگ اسٹارز کے بیٹسمینوں نے اچھا آغاز کیا اور سکندر خان نے 58 رنز بنائے ، عمران رفیق 36 اور ثاقب شاہ 39 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 174 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ صلاح الدین نے تین ارسلان محمود نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں بہالپور رائزنگ اسٹارز کے بیٹسمین چھائے رہے ، رافع احمد نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،محمد وقاص 46 اور محمد عمران نے 40 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھ وکٹ سے فتح دلا دی ۔
تازہ ترین