• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے ، رانا ثناء

Provide A Fool Proof Security To Raiwind March Says Rana Sana
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے اسے پہنچائیں گے۔ کسی کے پاس کرایہ نہ ہوا تو کرایہ اور سواری دینے کوبھی تیار ہیں ۔انھوں نے کہاکہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اکیلے ہی رہ جائیں گے ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی ہدایات کےمطابق مسلم لیگ ن اورپنجاب حکومت کی جانب سے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ لاکھ افراد اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اگروہ اس میں کامیاب نہ ہوئے توعوام سے معافی مانگ کرحکومت کو کام کرنے دیں ۔

رانا ثناء اللہ کامزید کہناتھا کہ عمران خان اکیلےہی چلے تھے اور اکیلے ہی رہ جائیں گے۔انھوں نے ہدایت کی کہ ن لیگ کا کوئی کارکن مارچ کے راستے میں نہ آئے۔
تازہ ترین