• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Komal Rizvi To Star In Hollywood Movie
پاکستان کی مشہور گلوکارہ، اداکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ فلم آفرین میں مرکزی کردار ادا کریں گی،فلم آٖفرین کی شوٹنگ اکتوبر 2016سے  اونٹاریو، کینیڈا میں شروع ہوگی۔

یہ فلم تجربہ کار ہالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آشیش چنانہ کے زیرِ قیادت  بنائی جائے گی۔ یہ ایک سنسنی خیز کہانی ہے جو  آج کے کشیدہ  ماحول اور دہشت گردی کے خوف کے پس منظر میں جنم لیتی ہے۔

اس فلم کی کہانی آفرین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوف زدہ عراقی پناہ گزین ہے۔ فلم کی کہانی آفرین  کی  پرانی  پہچان اور نئی زندگی کے درمیان کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔  
تازہ ترین