• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،حلب پر حملوں کی مذمت

Emergency Meeting Of Security Council Condemned The Attacks On Aleppo
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا ، برطانیہ اورفرانس نے روس پرچڑھائی کردی۔ شام کے شہرحلب میں روس اور شامی فوج کے فضائی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں 124افراد ہلاک ہوئے ۔

جن میں اکثریت شہریوں کی تھی ۔۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیرسمنتھا پاورنے کہا کہ حلب میں وحشیانہ بمباری سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امن کی کوششوں کی بجائے روس اور بشار الاسد صرف فوجی حل پریقین رکھتے ہیں ۔

حلب پردوبارہ قبضے کےلیے روس اورشام شدید کارروائی کررہے ہیں جہاں تین روزمیں 150فضائی حملے کیے جاچکے ہیں ۔

برطانوی سفیر، میتھیو رائیکروفٹ نے کہا کہ روس کو چاہیے کہ وہ پھر سے سیاسی مذاکرات کا راستہ نکالنے کی کوشش کرے ۔

فرانس کے سفیر فرانسواں دیترے نے کہا کہ حلب میں جنگی جرائم سرزد ہو رہے ہیں ۔ روسی نمائندے ویٹالی چرکن نے کہا کہ شام کے علاقوں کو بلاامتیاز بم حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورامن بحال کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین