• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا اور ایف آرز میں تین روزہ پولیو مہم کا آج سے آغاز

Polio Campaign To Start In Fata And Frs Today
فاٹا اور ایف آرز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی ۔ مہم کےدوران نو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کے لیے تین ہزار 996ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

قبائلی علاقوں اور ایف آرز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم میں فوجی اور نیم فوجی دستےسیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔تین روزہ مہم میں قبائلی علاقوں اور ایف آر کے 9 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔جس کے لئے 3996 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

رواں سال فاٹا میں پولیو کے دو کیسز وزیرستان ایجنسی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو میں مبتلا دونوں بچے نقل مکانی کرکے افغانستان گئے تھے جہاں سے حال ہی میں واپس وزیرستان آئے ہیں۔

مہم کے مختلف مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جہاں والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تازہ ترین