• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر آرٹس ، خصوصی امیدواروں کے امتحانی نتائج کا اعلان آج ہوگا

Intermediate Arts Special Students Results Today
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر ،آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان آج دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی،جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر ’’ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈ‘‘ اور بورڈ کی جانب سے بالترتیب ایک لاکھ، پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔

مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین