• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی باکس آفس پر’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ کا راج

Us Film The Magnificent Seven Hit On Box Office
امریکی باکس آفس پرڈینیزل واشنگٹن کی فلم’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ تین ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد کما کرراج کررہی ہے، جبکہ گزشتہ ویک اینڈ پرپہلے نمبررہنے والی فلم’سلی‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔

1960 میں بنائی گئی کلاسک فلم کا ری میک ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ اس ہفتے باکس آفس پرپہلے نمبرپربراجمان ہے۔

فلم کی کہانی سات گن مینزکی ہے جو اولڈ ویسٹ کے علاقے میں مل کر خونخوار لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں

اینیمیٹڈفلم اسٹارکس‘ دوارب بیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر ہے، فلم کی کہانی ایک نومولودبچی کواس کے گھرتک پہنچانے کی جدوجہد پرمشتمل ہے۔


تیسرے نمبر پرایک ارب چالیس کروڑکی کمائی کے ساتھ فلم ’سلی‘ہے، تین ہفتوں میں اس شاہکارفلم نے نوارب چوبیس کروڑروپے سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔

فلم دریائے ہڈسن پر ہونے والی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی ہےجس میں پائلٹ حاضر دماغی سے طیارے کو دریائے ہڈسن پر اتارنے میں کامیاب ہوجاتا ہےاور 155 مسافروں اور عملے کی زندگیاں بچا لیتا ہے۔
تازہ ترین