• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: یونیورسٹیز ایکٹ کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

Teachers Strike In Peshawar
پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی کال پر یونیورسٹیز ایکٹ کے خلاف اساتذہ نے ہڑتال کردی ہے۔ اساتذہ کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹیز ایکٹ میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

جنرل سیکرٹری پیوٹا ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ ایکٹ میں اساتذہ سے مشاورت نہیں کی گئی اور اس ایکٹ میں بار بار ترامیم بھی کی گئیں۔

جنرل سیکرٹری کا مزید کہنا کہ اساتذہ کی مشاورت سے ایک ہی ایکٹ بنایا جائے، ایکٹ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ دیگر یونیورسٹیوں تک بڑھایا جائے گا۔
تازہ ترین