• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی امیدوار اسرائیل کی رضامندی کےلئے کوشاں

Israel Strives Wilingness Us Presidential Candidate
امریکی صدارت کے دونوں امیدوار حسب عادت اسرائیلی رضامندی حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے نتیجے میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان مستقبل کے تعلقات کی راہ متعین ہو جائے گی۔یہ دونوں امریکی صدارتی امیدوار ایک ایسے موقع پر نیتن یاہو سے مل رہے ہیں جب صرف ایک روز بعد امریکا میں کلنٹن اور ٹرمپ اپنے پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے والے ہیں۔

اس ملاقات کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اوباما دور میں پیداشدہ سردمہری کسی حد تک ختم ہونے اور مستقبل میں ان تعلقات کی نئی جہت متعین ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین