• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے مشینری کاایک کارگو بحری جہازگوادر پہنچ گیا

One Cargo Arrived China Machinery
چین سےتعمیرات میں استعمال ہونےوالی مشینری لےکرایک کارگو بحری جہازگوادر پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایم وی تیان فو نامی کارگو جہاز چین سے گزشتہ روز گوادر پہنچا ۔

ذرائع کے مطابق جہاز سامان اتارنے کےلئے گوادر بندرگاہ پر لنگراندازہوگیا ہے اور اب اس سے سامان اتارا جارہاہے۔

جہازسےآنےوالی تعمیراتی مشینری میں کرین،الیکٹرانک آلات اوردیگرسامان شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق سامان گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں میں استعمال میں لایاجائےگا۔
تازہ ترین