• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع لسبیلہ ،60گھنٹے بعد بھی 3کان کنوں کو نہ نکالا جاسکا

District Lasbela 60 Hours Could Not Be Evacuated 3 Miners
ساٹھ گھنٹے بعد بھی ضلع لسبیلہ کی کان میں پھنسے دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کنراج کی کان میں پھنسےافراد سات سو فٹ نیچے ہیں ،ریسکیو ٹیمیں چار سو فٹ گہرائی تک پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کیلئےچائنیزماہرین ٹیم کوطلب کرلیا۔

حب کے علاقے کنراج میں دھودھر پروجیکٹ میں پھنسے2چینی انجینئرزاورمحنت کش کواب تک نہیں نکالاجاسکا۔پھنسے افرا دکو نکالنے کےلئے چینی ماہرین کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔

ایف سی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کان میں چار سو فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح10بجےکان کنی کےدوران لفٹ کی چین ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیاتھا۔

دھودھر پروجیکٹ میں کان سے زنک اور دیگر معدنیات کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین