• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے،عمران خان

Constitution Gives Right To Peaceful Protest Pti
عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ پرامن ہوگا، احتجاج آئینی حق ہے، اگر کسی نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پریشر برداشت نہیں کرسکیں گے۔

لاہور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ 30 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، حکومت لوگوں کو روکنے کی کوشش نہ کرے، اتنے بڑے ہجوم کا ردعمل کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے تمام اپوزیشن کو ایک بارپھر رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین کا بہت احترام ہے، اگر وہ نئی پارٹی بنا رہے ہیں تو ویلکم کریں گے۔
تازہ ترین