• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چھپ کر کوئی بھی دہشتگردی کرسکتا ہے، وزیر داخلہ

India Could Any Hidden Act Of Terrorism Interior Minister
وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کا کہنا ہے کہ بھارت چھپ کر کوئی بھی دہشت گردی کرسکتا ہے،ضروری نہیں کہ سرحد پر ہی پیش قدمی کرے۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا کہبھارت کی دہشت گردی کے کئی اور ذریعے اور روپ بھی ہوسکتے ہیں، سامنے ہوکر تو شاید ہندوستان مقابلے کے لیے تیار نہ ہو، ملک میں دہشت گردی کی بہت سی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، قوم کو دشمن کے خلاف متحد رہنا چاہیے، کسی نے میلی آنکھ ڈالی تو پوری قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ قوم اور ساری سیاسی قیادت متحدہے ، اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ صرف بیانات سے نہیں بلکہ عمل سے بھی ہونا چاہیے ،آج وقت اندرونی اختلافات کا نہیں ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاست کے لیے مہینے اور سال پڑے ہیں ، کسی نے میلی آنکھ ڈالی تو پوری قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پولیس چوکس اور متحرک ہے، فوج کو بلانے کا مقصد صرف سیکیورٹی نہیں، چند سال سے جو بھی ہارتا ہے وہ دھاندلی کا الزام لگاتاہے،فوج اور رینجرزکو بلانے کا مقصد شکوک وشبہات نکال دینا اور واضح کرنا کہ الیکشن شفاف ہورہے ہیں۔

چوہدری نثار نےمزید کہا کہ اس وقت جو کشمیر کی صورتحال ہے اس سے دوست ملکوں کو آگاہی دی جائے ،پڑوسی ملک کی گیدڑ بھبکیوں سے بھی ان ملکوں کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے وزیراعظم نے جس انداز سے بات کی میں نے کسی وزیراعظم کو ایسے نہیں دیکھا، پڑوسی ملک کے وزیراعظم نے جو زبان استعمال کی پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی تقریر سے واضح ہوجانا چاہیے کہ کون اس خطے میں فساد پھیلا رہا ہے اور کون امن چاہتاہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دنیا کی آنکھ اور کان کھولیں اور اقوام متحدہ کو متحرک کریں۔
تازہ ترین