• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز کی تفتیش کے لیے نجی بل سینیٹ میں پیش

Private Bill Submits In Senate About Panama Paper
وقار ستی ...چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس کے دوران پاناما پیپرز میں شامل انکشافات کی تفتیش کے لیے نجی بل پیش کیا گیا۔

پاناما پیپرز پر نجی بل اعتزاز احسن نے پیش کیا ،بل میں پاناما پیپرز پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اس قانون کی پاناما انکشافات پر ضرورت محسوس کررہے ہیں، موجودہ قوانین اس صورت حال کا تدارک نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل میں کسی کی حوالے سے امتیازی سلوک نہیں برتا گیا، جن کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں ان پر یکسر اس بل کا اطلاق ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پاناما پیپرز پر اپوزیشن کے بل کی مخالفت کی گئی، ووٹنگ کے بعد بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
تازہ ترین