• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےاقوام متحدہ میں اسی کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیردیں

India Voilated Un Resolutions In The Same Organizations General Assembly
بھارت نے اقوام متحدہ میں ہی عالمی ادارے کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کے ’اٹوٹ انگ‘ ہونے کا راگ الاپ دیا ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کا خواب دیکھنا بند کرے، جموں و کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور حصہ رہے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ دہشت گردی کو کون تحفظ دے رہاہے، جو ملک دہشت گردی کو پالنے کے شوقین ہیں اور وہ اس سے باز نہیں آتے تو انہیں تنہا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بھارت پر بے بنیاد الزامات لگائے، کشمیر کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم نے پاکستان سے مذاکرات میں کوئی شرائط نہیں لگائیں۔
تازہ ترین