• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دریائے چناب کا پانی موڑسکتا ہے، سابق انڈس واٹر کمشنر

India Turns River Water Says Jamat Ali Shah
سابق انڈس واٹر کمشنرجماعت علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی بات کرکے بھارت نے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے،پانی بند کر کے مودی 20 کروڑ پاکستانیوں کے معاشی قتل کی دھمکی دے رہا ہے۔

جماعت علی شاہ نے ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ مودی کی کون سی بات مانیں، غربت کے خاتمے کی یا پانی بند کرنے کی، یہ کھلی معاشی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ٹوٹ گیا تو جہلم اور چناب پر بھارتی ڈیم بننے کا خدشہ ہوسکتا ہے، جہلم اور چناب پر ڈیم بنے تو پانی بند نہیں ہوگا، پر کسانوں کو وقت پر پانی نہ ملنے کا خدشہ ہے

جماعت علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت چاہے بھی تو دریائے سندھ اور جہلم کا پانی نہیں موڑ سکتا، لیکن چناب پر دریا موڑے جانے کا خطرہ ہے، بھارت کی جانب چناب کا پانی دو مقام سے راوی اور بیاس میں ڈالے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی اداروں کو بتانا چاہئے کہ بھارت کو پاکستان سے ایسی زیادتی کرنے سے روکیں کیونکہ دونوں ایٹمی ممالک ہیں، ہمارا پانی روکا گیا تو ہماری مجبوری ہوگی کہ ہم طاقت سے اسے واپس حاصل کریں۔
تازہ ترین