• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کراٹے ٹیم 19 میڈلز جیت کر بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی

Pakistan Karate Team Back Home
پاکستان کراٹے ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں تین سونے سمیت 19 میڈلز جیتنے کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

وطن واپس پہنچنے پر دستے کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا،کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیل کے لیے حالات سازگار نہیں تھے، ہوٹل اور وینیو تک محدود رہے،میڈل جیتنے کی خوشی تو ہے لیکن بھارت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ حالات ساز گار نہیںتھے، بھارت نے اس مرتبہ آدھے سے زیادہ کھلاڑیوں کو ویزے بھی جاری نہیں کیے تھے۔

پاکستان نے پہلی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ جیتی، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لیے ویزے جاری نہ کیے گئے جبکہ چوتھی چیمپئن شپ میں تین سونے جبکہ چاندی اور کانسی کے آٹھ آٹھ تمغے جیتے۔
تازہ ترین