• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Launches Eight Satellites Into Two Orbits
بھارت نے ایک راکٹ کے ذریعے 8 سیٹلائٹس کو دو مختلف مداروں میں بھیج دیا ہے۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایل ایس وی سی 35)کے ذریعے ان سیارچوں کو خلا میں بھیجا گیا جو کہ اس راکٹ کے لیے اب تک کا طویل ترین سفر تھا۔

ریاست آندھرا پردیش کے علاقے شری ہری کوٹہ سے صبح 9 بجکر 12 منٹ پر یہ راکٹ لانچ کیا گیا جبکہ اس میں موجود تین سیٹلائٹس انڈیا، تین الجزائر اور کینیڈا اور امریکا کا ایک ایک سیٹلائٹ موجود تھا۔

بھارتی سیٹلائٹس میں ایک موسمی سیارچہ SCATSAT-1 بھی شامل تھا جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کو مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ بھارتی ا وزیرا عظم اپنے خلائی پروگرام کے انتہائی کم لاگت ہونے پر ماہرین کو سراہتے رہے ہیں اور 2014 میں بھارت کی جانب سے چار غیر ملکی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے پر آنے والے اخراجات ہالی ووڈ فلم گریویٹی سے بھی کم تھے۔
تازہ ترین