• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

Lahore Sargodha Faisalabad Win Their Matches
کلیم الدین ... لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد نے آج کھیلے گئے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں لاہور رائزنگ اسٹارز نے بہاولپور رائزنگ اسٹارز کو آؤٹ کلاس کر دیا ، پہلے بولرز نے حریف ٹیم کو 114 رنز پر آؤٹ کیا۔بلال انور نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں رضوان حسین نے شاندار بیٹنگ کی اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے فاتح بنا دیا ۔

اس سے پہلے ہونے والے میچ میں فیصل آباد کے خلاف ڈی جی خان رائزنگ اسٹارز کے بیٹسمین ناکام رہے ، ٹیم نو وکٹ پر صرف 102 رنز ہی بنا پائی ،، ثاقب اور سکندر نے 19-19 رنز بنائے احمد صافی نے تین وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں فیصل آباد رائزنگ اسٹارز نے ہدف چار وکٹ پر حاصل کر لیا۔ علی شان 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک اور میچ میں سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے گوجرانوالہ رائزنگ اسٹارز کو 16 رنز سے ہرا دیا، سرگودھا نے سات وکٹ پر 154 رنز بنائے ، کاشف جاوید 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جواب میں گوجرانوالہ رائزنگ اسٹارز 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
تازہ ترین