• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Mangopir Police Raid Arms And Explosive Recovered
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر حساس اداروں اور پولیس نے منگوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کی جس کے دوران قبرستان میں کھدائی کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا،جس میں 7 راکٹ ، 4 ایس ایم جیز ، 20 دستی بم، 50 آوان بم ، 2 ایل ایم جیز ، خود کش جیکٹس اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

کورنگی انڈسٹریل میں پولیس نے کاروائی کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

الفلاح میں بھی پولیس نے کاروائی کے بعد اسٹریٹ کر ایمز میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین