• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mustafa Kamal Will Visit Us
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ وہ جلد امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے ہیوسٹن میں انٹرنیٹ کے ذریعےخطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے لئے اختیارات کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر گلی کوچوں میں منتقل کرنے اور نفرت کی سیاست ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے ہمیں ہی اس کی آبیاری کرنی ہے۔ ہم اقتدار اور طاقت کے حصول کے لئے واپس نہیں آئے ہیں بلکہ قوم کی رہنمائی ہمارا مقصد ہے ۔ہمارا پیغام ہے کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ہم سب پاکستانی ہیں۔
تازہ ترین