• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریامیں دسواں سائنس و ٹیکنالوجی بک فیئر

10th Annual Science And Technology Book Fair Held In North Korea
شمالی کوریا میں دسویں سالانہ سائنس ایند ٹیکنالوجی بک فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں کتب بینی کے شوقین افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سالانہ بک فیئر میں دنیا بھرسے کئی ممالک کے افراد نے شرکت کی اور اس میں رکھی کتابوں سے مستفید ہو ئے ۔

کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور مطالعے کیلئے الیکٹرانک کتابیں بھی رکھی گئیں جو حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس کے علاوہ میلے میں اسکینگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کر وائی گئی، جس کی مدد سے شرکاء اپنی من پسند کتاب کم وقت میں تلاش کر کے اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

اس دلچسپ کتب میلے کا انعقاد ہانگ کانگ ٹریڈڈیولپمنٹ کونسل کے تحت کیا گیا ،جس کا مقصدمعلومات میں اضافہ اور کتب بینی کے رجحان کو بڑھانا ہے۔
تازہ ترین