• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Second Day Of The Anti Polio Campaign In Balochistan
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، مہم میں24 لاکھ 75 ہزار389 بچوں کوپولیو سے بچاو کےقطرےپلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے مطابق کوئٹہ سمیت صو بے بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز جاری ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 6 ماہ سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔

مہم کے لئے5 ہزار182 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں866 فکسڈ اور605 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنز اوربس اڈوں سمیت اہم مقاما ت پر پولیو ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین پینے سے نہ رہ جائے انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئےخصوصی اقدامات کیےگئے ہیں ۔
تازہ ترین