• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس: سپریم کورٹ کےدرخواستوں پر اعتراضات ختم

Panama Leaks Investigation The Supreme Court Has Removed All Objections
سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کردیے اور چاروں درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے اپیل کی سماعت کی اور دوران سماعت تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ، جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر لگائے گئے تمام اعتراضات کو ختم کردیا ۔

اب پاناما لیکس معاملے کی تحقیق سے متعلق کیس کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی ،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے اعتراضات پر دلائل کے بعد انہیں ختم کردیا ہے۔اپیلوں کی منظوری کے بعد سماعت کے لئے نمبر لگیں گے۔
تازہ ترین