• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Search Engine Google 18 Years Old
دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی آج 18 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اسی سلسلے نے گوگل نے اپنی سالگرہ کا اٹھارواں جشن مناتے ہوئے نیا ڈوڈل بھی جاری کر دیا ہے۔

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے 2 طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک 18 برس قبل 1998 میں’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔

آج گوگل اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً50 ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

دوہزار چارمیں گوگل نے ’کی ہول‘ نامی کمپنی خریدی ،جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی، جسے آج لوگ ’گوگل ارتھ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

جس کے دو برس بعدہی گوگل نے ویڈیو براؤزنگ کی سب سے معروف ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔
تازہ ترین