• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: بقایاجات کے منتظر پاکستانیوں کی کل سے واپسی

Arrears Awaiting Pakistani To Return Tomorrow From Saudi Arabia
سعودی عرب میں بقایاجات کے انتظار میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کل سے شروع ہوجائے گی، 275افراد پہلے ہی تنخواہوں کے بغیر پاکستان واپس آچکے ہیں، پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پرسعودی حکومت نے کیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کا غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی واپسی بدھ سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیبر منسٹری نے ورکرز کا بہت خیال رکھا اورتنخواہیں نہ دینے والی کمپنی کے خلاف مقدمات کرنے میں بھی مدد دی۔

عبدالشکور شیخ نے مزید کہا کہ اب بھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کمپنی کب تنخواہیں دینا شروع کرے گی، تاہم سعودی عدالتی نظام اچھا ہے، بقایاجات ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان واپس جانے والوں کو سفارتخانہ بقایاجات پہنچائے گا، 405پاکستانی اپنی تنخواہوں کے انتظارمیں 9ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔
تازہ ترین