• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی ایکشن فلم ’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کا ٹریلر

Tom Crises Action Film Trailer Released
ایکشن کے دیوانوں کے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ فلم جیک ریچرکا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔

نامور ناول سے ماخوذ، ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر، ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔

ایکشن، کرائم، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی اس فلم کو96ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے جو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 21اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین