• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی 90 فیصد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور

90 Of The Population Forced To Breathe Polluted Air In The World
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کی 90 فیصد سے زائد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبورہے، فضائی آلودگی ہرسال60 لاکھ افراد کی ہلاکت کاسبب بن رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ہر10 میں سے 9 افراد آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں،اس لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی 92 فیصد آبادی ایسی جگہوں پر رہتی ہے جہاں ہوا کا معیار اقوام متحدہ کے ادارے کی مقرر کی گئی حد کے مطابق نہیں ، جس کے باعث سالانہ 65 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، ہر دس میں سے صرف ایک ہی شخص تازہ فضائی ماحول میں سانس لیتا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی دل کی بیماریوں ،اسٹروک اور کینسر کا سبب بن سکتی ہیں ، فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین