• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہزیب خانزادہ کا بھارتی صحافی سے گرما گرم مکالمہ

Shazaib Khanzada Discussion With Indian Journalist
جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے بھارتی صحافی راہول کنول کے ہر نہلے پر دہلا پھینکا، دونوں کے درمیان دوران پروگرام گرما گرم مکالمہ ہوا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے، انڈیا ٹوڈے کے مینیجنگ ایڈیٹر راہول کنول نے سندھ طاس معاہدے کو ہی غیر منصفانہ قرار دے دیا، جس پر شاہ زیب خانزادہ نے بھی یاد دلایا کہ یہ معاہدہ باہمی رضامندی سے طے ہوا۔

پاکستان پر مضحکہ خیز الزمات لگانے والے بھارتی میڈیا پر شاہ زیب خانزادہ نے چبھتا ہوا سوال اٹھایا، جس پر بھارتی صحافی صرف اتنا ہی بول پائے کہ وہ بھارتی سرکار نہیں، ایک صحافی ہی ہیں۔

راہول کنول نے کھسیانے ہوکر جب یہ کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے عوام کی ترجمانی کرتا ہے تو شاہ زیب خانزادہ نے انہیں اچھی طرح یاد دلایا کہ میڈیا کا اصل کام کیا ہوتا ہے۔

راہول کنول نے ایک بار پھر پاکستان حکومت اور فورسز کے خلاف زہر اگلا تو شاہ زیب خانزادہ نے کرارا جواب دیا۔

راہول کنول نے بھارت سرکار کی نام نہاد امن کی کوششیں گنوائیں، تو شاہ زیب خانزادہ نے بھی حقائق بتائے کہ مودی کیسے لائن کراس کر جاتے ہیں۔

بلوچستان اور براہمداغ بگٹی کا شوشہ چھوڑنے والے بھارتی صحافی کو یہ واضح بتادیا کہ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، راہول کنول مسئلہ کشمیر پر شاہ زیب خانزادہ کے تند و تیز اور حقائق پر مبنی سوالات کو مسلسل گھماتے دکھائی دئیے، جس پر شاہ زیب خانزادہ نے بار بار توجہ دلوائی۔
تازہ ترین