• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو انتہاپسندوں کا کرن جوہر کیخلاف مظاہرہ

Hindu Extremist Demonstrating Against Karan Johr
ہندو انتہا پسند بھارتی فلم پروڈیو سر کرن جوہر کے گھر کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینانےممبئی میں کرن جوہر کے گھر کے باہر پاکستانی فنکاروں کےحق میں دئیے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا ،جس کے بعدمعروف فلم پروڈیوسر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارتی لوگوں میں پائے جانے والے غصہ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، لیکن پاکستانی اداکاروں پر پابندی دہشت گردی جیسے مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ فن اور آرٹ کو قید نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی فنکاروں کے حق میں کھل کر بات کرنے سے انہیں خطرہ بھی ہو سکتا ہے لیکن وہ جو بات ٹھیک سمجھتے ہیں، اس کا سب کے سامنے اظہار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
تازہ ترین