• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: مصباح، یونس ٹاپ ٹین میں

Icc Test Rankings Misbah Younis In Top Ten
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے ،ٹیسٹ کی نمبرون پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ تھری میں عالمی نمبرون ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا ،تاہم یونس خان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق آسٹریلیا کےاسٹیواسمتھ پہلے،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر،انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے یونس خان بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر ٹیم پاکستان کے کپتان مصباح الحق بیٹسمینوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیںپاکستان کے یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلے نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین