• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ہماراپانی روکا تو چین کو بھی جواز مل جائیگا،سرتاج عزیز

China Will Also Find Justification If India Prohibit Water Sartaj Aziz
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھا رت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا،یہ عالمی معاہدہ کارگل اورسیاچن تنازعہ کےدوران بھی معطل یاختم نہیں ہوا،بھارت نےپاکستان کاپانی روکا توچین کو بھی برہم پترادریا روکنے کاجواز مل جائےگا ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےکہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرسکتاہے نہ اس کی خلاف ورزی کی ا س کی طرف سے ایسا کیےجانےپر اپنی تیاری کررہےہیں ۔

سرتاج عزیز کا مزید کہناتھاکہ دریاؤں کا بہاؤ موڑنے سےمتعلق دو 3 شکایتیں آئیں، جن میں بگھل یارڈیم بھی شامل ہے ، بھارت پانی روک سکتا ہے نا اسے کم کرسکتا ہے، ابھی تک معاہدےکی کسی بڑی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا، معاہدے میں عالمی بینک کاکردار اہم ہے تاہم وہ تکنیکی طور پر گارنٹر نہیں۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ ختم یامعطل نہیں کرسکتا، دونوں ملک معاہدے کےتابع ہیں ، کوئی ایک ملک نکلے گا تو ثالثی کامیکانزم بھی موجود ہے ۔

سرتاج عزیزنےکہ اسندھ طاس عالمی معاہدہ ہےجوکارگل اورسیاچن تنازعہ کےدوران بھی معطل یاختم نہیں ہوا،معاہدے کےمعاملےپرعالمی برادری کواعتمادمیں لےرہےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کاپانی روکنے کی کوشش کی تو یہ عالمی سطح پرمثال بن سکتی ہے اورکل چین کوبرہم پترادریا کوروکنے کاجواز مل جائےگا ۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت پرتفصیلی ڈوزیئرتیارکررہے ہیں، اس میں بلوچستان میں اورافغانستان کے ذریعے مداخلت کا ذکر بھی موجود ہے، ڈوزیئراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوردیگرممالک کو بھجوائیں گے۔

بعد میں پارلیمنٹ ہاوس کےباہر میڈیا سےگفتگو میں سرتاج عزیزنےکہاکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
تازہ ترین