• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کی طرف بڑھنے لگا

India Starts Water Aggression Against Pakistan
پراپیگنڈے میں ناکامی اور کشمیر کی صورتحال پر بوکھلاہٹ کا شکار بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھنے لگا،وزیراعظم مودی نے چناب ، جہلم اور دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کے تحت ہونے والے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےاوربات چیت بھارت میں پاکستان کے تعاون سے ہونے والی دہشت گردی ختم ہونے تک معطل رہی گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تین مغربی دریائوں پر ڈیموں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین